شریف برادران کا " بلوچستان شو " مکمل طور پر فلاپ ہو گیا،پی پی رہنماء محی الدین رند

بدھ 15 نومبر 2023 23:19

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2023ء) پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری محی الدین رند نے کہا ہی کہ شریف برادران کا " بلوچستان شو " مکمل طور پر فلاپ ہو گیا. ان کے گرد وہ لوگ اکٹھے ہوئے جنہوں نے پانچ سال کے دور اقتدار میں اپنے ووٹروں کو صرف دھوکہ دیا۔ اور بلوچستان کو مزید پیچھے دھکیل دیا۔ حقیقی، سنجیدہ اور عوام دوست سیاسی،قبائلی متبرین نے اس شو کو کوئی اہمیت ہی نہیں دی۔

آنے والا دور پیپلز پارٹی کا ہوگا۔ اٹھ فروری کے انتخابات میں بلوچستان میں کلین سویپ کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی سکریٹ میں پارٹی کارکنوں اور مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا۔ کہ عوام کو دھوکہ دینے والے کوئٹہ میں جلسہ عام کر کے ثابت کرتے۔

(جاری ہے)

کہ عوام ان کے ساتھ ہیں۔مگر انہوں نے جلسہ اسی لیے نہیں کیا کہ عوام ان کے ساتھ نہیں ہیں۔

اور جلسہ تو دور کی بات بلوچستان کے عوام نے شریف برادران کا ایئرپورٹ پر استقبال کرنا تک گوارا نہیں کیا۔ بلوچستان کے عوام پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں۔ اور اٹھ فروری کو صرف " تیر" کے نشان پر ہی مہر لگائیں گے۔ انہوں نے کہا۔ کہ پیپلز پارٹی بلوچستان میں حقیقی، سیاسی، قبائلی معتبرین اور کارکنوں کی شمولیت کا سلسلہ جاری ہے۔ اور پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر ہم ثابت کر دیں گے۔ کہ بلوچستان پیپلز پارٹی کا ناقابل تسخیر گڑھ ہے۔ انہوں نے کارکنوں کو ہدایت کی۔ کہ وہ انتخابات کی بھرپور تیاری کریں اور عوام سے قریبی رابطہ رکھیں