عرسِ مبارک کی تقریبات میں شرکت ، ہزاروں کارکنان اور محبین کراچی سے جمعتہ المبارک سے لاہور جانا شروع ہوگئے ہیں، مفتی قاسم فخری

ہفتہ 18 نومبر 2023 22:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 نومبر2023ء) تحریکِ لبیک پاکستان کے بانی و قائد علامہ مولانا امام حافظ خادم حسین رضوی کے تیسرے سالانہ عظیم الشان عرس مبارک، لبیک یا اقصی و شہدائے ناموسِ رسالت ﷺ کانفرنس کی تقریبات کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں، عرسِ مبارک میں شرکت کے لئے جانے والے کارکنان اور محبین کے لئے کراچی سے لاہور اسپیشل ٹرین علامہ خادم حسین رضوی ایکسپریس چلائی جارہی ہے جوبروز ہفتہ 18 نومبر 2023 رات 11 بجے کراچی کینٹ اسٹیشن سے لاہور کے لئے روانہ ہوچکی ہے، اس کارواں کی قیادت رکن مرکزی مجلس شوریٰ سابقہ ایم پی اے سندھ اسمبلی امیر کراچی مفتی محمد قاسم فخری کر رہے ہیں ناظمِ اعلیٰ کراچی ڈویژن مفتی محمد عمر فاروق قادری، سرپرستِ اعلی کراچی ڈویژن علامہ محمد اعجاز رضا اختر القادری اور کراچی کمیٹی کے دیگر اراکین سمیت ساتھوں اضلاع کے امراء ابھی اس کارواں کا حصہ ہونگے، عرسِ مبارک کی بابرکت تقریبات میں شرکت کے لئے ہزاروں کارکنان اور محبین کراچی سے گزشتہ روز جمعتہ المبارک سے لاہور جانا شروع ہوگئے ہیں جس میں شعبہ سیکیورٹی سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں کارکنان لاہور کے لئے روانہ ہوئے جن کو امیر کراچی مفتی محمد قاسم فخری اور ناظم اعلیٰ کراچی مفتی محمد عمر فاروق قادری نے کراچی کینٹ اسٹیشن پر الودع کیا، عرس مبارک کی بابرکت تقریبات باقائدہ طور پر 19 نومبر 2023 بروز اتوار بعد نماز ظہر پہلی نشت قرآن خوانی و چادر پوشی سے کی جائے گی، دوسری نشست بعد نمازِ عشاء محفل قرآت و نعت جو کہ رات تقریبا 11 بجے اختتام پزیر ہوگی، عرس کی بابرکت تقریبات کے دوسرے روز 20 نومبر 2023 بروز پیر پہلی نشست صبح 10 بجے شروع ہوگی جس میں تنظیمی ذمہ داران خطاب کریں گے اور دوسری نشست کا آغاز بعد نمازِ عشاء ہوگا جس میں علماء، مشائخ اور اسکالر خطاب کرینگے ۔

(جاری ہے)

عرس کے بابرکت تقریبات کے آخری دن 21 نومبر 2023 بروز منگل کو آخری نشست منعقد ہوگی جس میں اراکین شوری خطاب کرینگے ور آخر میں امیر تحریکِ لبیک پاکستان صاحبزادہ حافظ محمد سعد حسین رضوی خصوصی خطاب کرینگے، اس کے بعد اختتامی دعا مولانا امام حافظ خادم حسین رضوی کے مزار پر جائے گی۔