کراچی کے شہری ماسک پہنیں، شہرکی فضا مزید گرد آلود ہوسکتی ہے، محکمہ موسمیات

ہفتہ 18 نومبر 2023 22:51

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 نومبر2023ء) کراچی کی فضا آلودہ ہوگئی محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ماسک پہننے کا مشورہ دے دیا۔شہر میں شام تک ہوا کی رفتار20 سے 25 کلو میٹرفی گھنٹہ تک بڑھنے کا امکان ہے، جس سے فضا مزید گرد آلود ہوسکتی ہے، جس سے بچنے کے لیے شہری ماسک پہنیں۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات نے کہا کہ کراچی میں اس وقت موسم خشک ہے، شہرمیں صبح، رات میں سردی، جبکہ دن میں حدت ہے اور کم سے کم درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

شہرکا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ جانے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 54 فیصد ہے، شمال مشرقی ہوائیں 5 سے 10 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق شہرمیں ہوا کا معیارغیرصحت بخش ہے، مختلف علاقوں میں ہوا کا معیار170 سے 210 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :