Live Updates

عمران خان کے ساتھ شادی کے 6 ماہ پہلے بشریٰ بی بی مجھ سے علیحدہ ہو کر میکے چلی گئی تھی

فرح گوگی نے مجھے فون پر پیغام دیا اور کہا کہ پنکی کو طلاق دے دیں، میرا بھی پنکی سے دل بھر گیا تھا، کیونکہ میں جو بھی بات کرتا تھا اس نے الٹی ہی بات کرنی ہوتی تھی، بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کا انکشاف

muhammad ali محمد علی پیر 20 نومبر 2023 23:10

عمران خان کے ساتھ شادی کے 6 ماہ پہلے بشریٰ بی بی مجھ سے علیحدہ ہو کر میکے ..
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 20 نومبر 2023ء) چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان کے ساتھ شادی کے 6 ماہ پہلے بشریٰ بی بی مجھ سے علیحدہ ہو کر میکے چلی گئی تھی، فرح گوگی نے مجھے فون پر پیغام دیا اور کہا کہ پنکی کو طلاق دے دیں، میرا بھی پنکی سے دل بھر گیا تھا، کیونکہ میں جو بھی بات کرتا تھا اس نے الٹی ہی بات کرنی ہوتی تھی۔

انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام شاہزیب خانزادہ میں گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ عمران خان کے بشریٰ کی بہن مریم وٹو نے اسلام آباد میں دھرنوں کے دوران عمران خان اور بشریٰ کی ملاقات کرائی، جس کے بعد عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقاتیں شروع ہوگئیں، عمران خان کے ساتھ شادی کے 6 ماہ پہلے بشریٰ بی بی مجھ سے علیحدہ ہو کر میکے چلی گئی تھی، میں پاکپتن میکے گیا اور بشریٰ کو ساتھ چلنے کا کہا، پنکی نے جواب دیا کہ میاں صاحب ابھی نہیں، پھر فرح گوگی نے مجھے فون پر پیغام دیا اور کہا کہ پنکی کو طلاق دے دیں، میں نے کہا کہ وہ اپنے گھر بیٹھی ہے، اس کو طلاق کی کیا ضرورت ہے؟ میں اس کے پاس میکے گیا کہ فرح گوگی مجھے کہہ رہی ہے کہ طلاق دے دو؟ اس نے سرگھٹنوں میں لے لیا، میں نے کہا کہ پنکی میں تم سے کچھ پوچھ رہا ہوں یہ کیا ہورہا ہے؟ تم اپنی والدہ کے گھر بیٹھی ہو تم کیا چاہتی ہو، اس نے میری کسی بات کا جواب نہیں دیا، پھر میں بھی غصے میں گھر واپس آگیا، کچھ عرصہ ایک مہینہ ہوا ہوگا مجھے پھر فرح کا فون آیا کہ پنکی نہیں آئے گی اس کو طلاق دے دیں۔

(جاری ہے)

میرا بھی پنکی سے دل بھر گیا تھا، کیونکہ میں جو بھی بات کرتا تھا اس نے الٹی ہی بات کرنی ہوتی تھی، جس پر میں نے طلاق کی تحریر لکھ کر فرح کے ہاتھ ہی پنکی کو بھجوا دی، 14 نومبر 2017 کو پنکی کو طلاق بھجوا دی تھی۔ طلاق کے ڈیڑھ ماہ بعد ہی عمران خان اور پنکی نے شادی کرلی تھی، شادی کا مجھے اور بچوں کو علم نہیں تھا، جب شادی کی خبر بریک ہوئی تو میں نے اس کی تردید بھی کی تھی۔

اس کے بعد فرح گوگی نے پھر فون کرکے کہا کہ طلاق کی تاریخ تبدیل کر دیں، ذلفی اور فرح جیمل گجر کے فون آئے کہ عمران نے وزیراعظم بننا ہے، آپ خاموش رہیں۔ خاور مانیکا نے کہا کہ بشریٰ بی بی عمران خان سے رات کوچھپ کر لمبی لمبی دیر تک باتیں کرتی تھیں، میری والدہ نے کہا کہ عمران خان کو گھر نہ آنے دیا کرو، وہ اچھا آدمی نہیں ہے، فرح گوگی نے پنکی کے خفیہ فون نمبر عمران خان کو فراہم کئے۔

عمران خان میری مرضی کے بغیر گھر آتا تھا،ایک دن میں نے نوکر کی مدد سے گھر سے نکلوا دیا، بنی گالہ میں میرا اپنا گھر تھا، بشریٰ مجھے بتائے بغیر عمران خان کے گھر چلی جاتی تھیں۔میں سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ پیر مرید کی بھی شادی ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری شادی 28 سال چلی، ہماری بہت خوشگوار زندگی تھی، عمران خان نے پیری مریدی کی آڑ میں میرا ہنستا بستا گھر اجاڑ دیا۔
Live بشریٰ بی بی سے متعلق تازہ ترین معلومات