وزیراعلی پنجاب کی سرگودھا میں زیادتی کا نشانہ بننے والی معصوم بچی کی والدہ اور چچا سے ملاقات، انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی
پیر 20 نومبر 2023 23:40
(جاری ہے)
ایسادرندہ صفت ملزم عبرتناک سزا کاحقدار ہے۔ معصوم بچی پر ظلم کرنے والا سفاک ملزم قانون کے تحت قرار واقعی سزا سے نہیں بچ پائے گا۔
مظلوم خاندان کی دل جوئی اور داد رسی کے لئے آیا ہوں۔ حکومت متاثرہ خاندان کے ساتھ ہے اور ہر ممکن دیکھ بھال کرے گی۔مظلوم خاندان کی داد رسی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔ انصاف کے تمام تقاضے پورے کریں گے۔وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے بعدازاں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ سرگودھا میں معصوم بچی کے ساتھ پیش آنے والے افسوسناک سانحہ کی وجہ سے سر شرم سے جھک گئے۔معصوم بچی کے ساتھ زیادتی کا ارتکاب درندہ صفت لوگ ہی کرسکتے ہیں۔بہترین ڈاکٹر اورعلاج معالجے کی سہولت فراہم کی جارہی ہے،متاثرہ بچی کی طبیعت میں بہتری ہے۔پولیس نے بہتر ین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چند گھنٹوں میں ملزم گرفتار کرلیا۔حکومت افسوسناک سانحہ کاتیزترین ٹرائل کرائے گی،فیصلہ عدالتوں نے کرنا ہے۔یقین دلاتا ہوں کہ ملزم کو جلدی اورکڑی سزا دلوانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ بچوں سے زیادتی اورتشدد کے واقعات میں روز بروز اضافہ تشویشناک ہے،علماکرام ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے اپنا کردارادا کریں۔سرگودھا کے کمشنر،آر پی او،ڈپٹی کمشنر،ڈی پی او اور ہسپتال انتظامیہ بھی موجود تھی۔مزید قومی خبریں
-
ایران کی امن کیلئے خطے کے تمام ممالک کو مل کر کام کرنے کی پیشکش
-
جدید لیتھیم آئن بیٹریوں کی تیاری کیلیے پاکستانی اور چینی کمپنی میں ایم او یو سائن
-
پاکستان میں جلد ہی پہلا مقامی اسکیم کا کریڈٹ کارڈ متعارف کروایا جائے گا
-
ایل پی جی مافیا کی جانب سے من مانی قیمتوں کی وصولی جاری
-
ملک بھر میں 28 جون سے 3 جولائی تک وقفے وقفے سے پری مون سون بارشوں کا امکان
-
گوادر سے ایران ٹرانزٹ تجارت کیلئے مختصر ترین زمینی راہداری فعال کردی گئی
-
بالاکوٹ،سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ ،5 افراد زخمی
-
محکمہ موسمیات کی رواں سال مون سون میں معمول سے کم بارشوں کی پیشگوئی
-
پاکستان کی معروف شیف راحت علی انتقال کر گئیں
-
پنجاب بھر میں یکم جولائی سے فرد کا اجرا ء بند، گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ واحد قانونی دستاویز قرار
-
لاہور ہائیکورٹ: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کیخلاف نئی درخواست دائر
-
تھور ،اچانک کلائوڈ برسٹ کے نتیجے میں سیلابی ریلوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.