سیاسی جماعتوں سے بات چیت چل رہی، پی ٹی آئی ماضی بھول کر آگے بڑھنا چاہتی ہے

ہمارے سیاسی روابط مستقبل میں بھی رہیں گے، کمیٹی کا اب کام انتخابات پر ہے، ہم ماضی بھول کر آگے بڑھنا چاہتے ہیں، سینئر پی ٹی آئی رہنما علی ظفر کی گفتگو

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری منگل 21 نومبر 2023 00:03

سیاسی جماعتوں سے بات چیت چل رہی، پی ٹی آئی ماضی بھول کر آگے بڑھنا چاہتی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 نومبر2023ء) پی ٹی آئی کے سینئر رہنما علی ظفر نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں سے بات چیت چل رہی، پی ٹی آئی ماضی بھول کر آگے بڑھنا چاہتی ہے۔ انہوں نے نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے سیاسی روابط مستقبل میں بھی رہیں گے، کمیٹی کا اب کام انتخابات پر ہے، ہم ماضی بھول کر آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔

علی ظفر نے کہا کہ ہمارا پہلا مطالبہ ہے کہ لیول پلیئنگ فیلڈ ہو، جس بھی جماعت کو لیول پلیئنگ سے روکا جاتا ہے ہم اس کے ساتھ ہوں گے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف نے سیاسی جماعتوں سے بات چیت کیلئے سیاسی کمیٹی تشکیل دی تھی۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے سیاسی روابط مستقبل میں بھی رہیں گے، کمیٹی کا اب کام انتخابات پر ہے، ہم ماضی بھول کر آگے بڑھنا چاہتے ہیں، سیاسی جماعتوں سے ایک حد تک بات چیت چل رہی ہے، سیاسی جماعتوں سے بات چیت کو اب مزید آگے بڑھانےکی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی کی دیگر سیاسی جماعتوں سے بات چیت کے نتائج اگلے ہفتے آنا شروع ہوں گے۔