چیئرمین سینیٹ کاخالد مقبول صدیقی کی والدہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار

منگل 21 نومبر 2023 00:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2023ء) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کنوینئر ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی کی والدہ کے انتقال پر دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔پیر کو چیئرمین سینیٹ نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ خالد مقبول صدیقی اور سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

(جاری ہے)

اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند کرے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی، سینیٹ میں قائد حزب اختلاف، سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم اور قائد ایوان محمد اسحاق ڈار نے بھی اپنے الگ الگ پیغام میں خالد مقبول صدیقی سے اظہار تعزیت کیا اور مرحومہ کے بلند درجات کےلئے دُعا کی۔