حکومت عام انتخابات کے لیے پرامن ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گی، نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی

منگل 21 نومبر 2023 00:30

حکومت عام انتخابات کے لیے پرامن ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام ضروری ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2023ء) نگراں وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے کہا ہے کہ حکومت عام انتخابات کے لیے پرامن ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گی۔

(جاری ہے)

پیر کو ایک نجی ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم اگلے انتخابات کے پرامن ماحول میں انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کو سیکیورٹی فراہم کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو دہشت گردی کے چیلنجز کا سامنا ہے،ہمارے سیکیورٹی ادارے دہشت گردی کا صفایا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔پی ٹی آئی چیئرمین کی سیکیورٹی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سربراہ جیل اور کمرہ عدالت میں سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔