ضلع کوٹلی میں 15 جنوری 2024 سے ڈی وارمنگ کے تیسرے راؤنڈ کا آغاز ہوگا

منگل 21 نومبر 2023 16:37

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2023ء) ضلع کوٹلی میں 15 جنوری 2024 سے ڈی وارمنگ کے تیسرے راؤنڈ کا آغاز ہوگا، ڈپٹی کمشنر کوٹلی چوہدری حق نواز کی زیر صدارت اجلاس میں انتظامات کو حتمی شکل دیکر متعلقہ محکمہ جات کو فرائض سونپ دیئے گئے، مہم کے دوران 5 سال سے 14 سال تک کے عمر کے بچوں کو پیٹ کے کیڑوں کے خاتمہ کے سلسلہ میں عالمی ادارہ صحت، ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ آزاد کشمیر اور آئی آر ڈی کے تعاون سے تصدیق شدہ ادویات دی جائیں گی ضلع کوٹلی میں 1600 سرکاری، پرائیویٹ سکولز و مدارس کے دو لاکھ سے زائدبچوں کو مہم کے ذریعہ سٹرابیری فلیورکی چبانے والی ٹیبلٹ دی جائیں گی سولہ سو تربیت یافتہ اساتذہ کرام اس مہم میں حصہ لیں گے اس سے قبل دو راؤنڈزمیں آزاد کشمیر کے چار اضلاع میں سات لاکھ بچوں کو ادویات دی جا چکی ہیں ڈپٹی کمشنر نے محکمہ تعلیم صحت لوکل گورنمنٹ اطلاعات و دیگر کو ذمہ داریاں سونپ دیں میڈیا پر اس مہم کو کامیاب بنانے میں ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر میڈیا نمائندگان کو خصوصی آگاہی دیں گے،ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ڈی ای او مردانہ کوٹلی سید جمشید بخاری ڈی او زنانہ مریم اشرف صاحبہ فوکل پرسن حمزہ علی سید ڈی ایچ او آفس کوٹلی سے ڈسٹرکٹ ایل ایچ ڈبلیو کوآرڈینیٹر فدا حسین بٹ MNCH پروگرام سے راجہ بشارت اور ضلعی مفتی محمد احمد خان،ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر شوکت علی،آئی آر ڈی سے ثاقب سلیم اسسٹنٹ ریجنل منیجر آزاد کشمیر و دیگر نے شرکت کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ مہم کو کامیاب بنا کر صحت مند معاشرے کا وجود عمل میں لایا جائے گا ائی آر ڈی احکام نے بتایا کہ پاکستان بھر کے 45 اضلاع میں ایک کروڑ 70لاکھ بچے پیٹ کے امراض میں مبتلا ہیں پیٹ کے کیڑوں کو ختم کرنے میں یہ ادویات موثر ہیں ازاد کشمیرکے چار اضلاع میں یہ شرح%20ہے،جسکی وجہ سیمہم جاری رہناضروری ہے، ڈپٹی کمشنر نے آئی آر ڈی حکام کو ہدایت کی مہم میں حصہ لینے والے شرکاء کو بروقت معاوضہ جات دیں ایمبولنسز و ہیلتھ ٹیم رکھیں باقاعدہ آگاہی مہم سیمینار و واک کا اہتمام کریں،ذمہ داران کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ریاستی عوام کی صحت کے لیے سب مل کر مہم کو کامیاب بنائیں۔