بورے والا،نیشنل سیونگ سنٹر بورے والا کے مینجر راو نوید احمد کی مدت ملازمت پوری ہونے پر انکے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد

منگل 21 نومبر 2023 22:56

بورے والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2023ء) نیشنل سیونگ سنٹر بورے والا کے مینجر راو نوید احمد کی مدت ملازمت پوری ہونے پر انکے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد، شرکاء تقریب کی جانب سے راو نوید احمد کی محکمہ میں گراں قدر خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا، اور یادگاری تحائف و پھول پیش کئے گئے، تفصیلات کے مطابق نیشنل سیونگ سنٹر(مرکز قومی بچت) کے مینجر راو نوید احمد جنہوں نے اپنی 26سالہ مدت ملازمت پوری ہونے پر محکمہ سے ریٹائرمنٹ لے لی انکی ریٹائرمنٹ پر محکمہ کی جانب سے الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں جوائنٹ ڈائریکٹر ملک ارسلان اسلم، سابق جوائنٹ ڈائریکٹر جہانگیر شاہد،محمد طاہر، چوہدری محمد اسحاق، عبدالرزاق سعیدی، محمد امین، راجہ بشارت علی، ظفر اقبال، محمد مشتاق، سرور چوہدری،سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے صاحبزادے چوہدری عاطف آرائیں, صدر پریس کلب چوہدری اصغر علی جاوید، سابق صدر اصغر علی کامریڈ،رانا رانا عبدالوحید خاں،راو محمد افصل اور دیگر نمائندہ شخصیات نے شرکت کی شرکاء تقریب جوائنٹ ڈائریکٹر ملک ارسلان اسلم اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ میں اچھی یادیں چھوڑ کر جانے والے ہمیشہ دلوں میں زندہ رہتے ہیں ایمانداری اور فرض شناسی کسی بھی ملازم کا اثاثہ ہوتی ہے راو نوید احمد نے محکمہ کی وقار اور اسکی کارکردگی میں اضافہ کے لئے جو خدمات انجام دی ہیں وہ قابل رشک اور قابل ستائش ہیں تقریب میں نیشنل سیونگ سنٹر کے افسران اور دیگر اہلکاران کی طرف سے راو نوید احمد کو یاگاری تحائف اور پھول پیش کئے گئے۔