پاکستان کی اہم کرکٹ سیریز غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی
پی سی بی کی درخوست پر آئندہ سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا انعقاد نہیں ہو گا
محمد علی بدھ 22 نومبر 2023 23:27
(جاری ہے)
ان تمام میچزکو ویسٹ انڈیز اور امریکہ میں جون 2024 میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری کے سلسلے میں شیڈول کیا گیا تھا۔
نیدرلینڈز نے تصدیق کی کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے شیڈولنگ تصادم اور کھلاڑیوں کے کام کے بوجھ سے متعلق خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے دورہ ملتوی کر دیا ہے۔ نیدرلینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق ہم سمجھتے ہیں پی سی بی کس مشکل میں ہے، کھیل کے مصروف شیڈول اور ساتھ ہی ساتھ کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کو بھی ذہن میں رکھتے ہوئے،ہم پی سی بی کے ساتھ اپنے اچھے تعلقات کی قدر کرتے ہیں اور اس سیریز کو بعد کی تاریخ میں دوبارہ ترتیب دینے کے منتظر ہیں۔ تاہم دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا کہ نیدرلینڈ کا ملتوی کیا گیا دورہ دوبارہ کب ہو گا۔ یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ سے مصروف کرکٹ سیزن کا آغاز کرے گی۔ قومی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے دورے کیلئے روانہ ہو گی جہاں 3 ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے، اس کے بعد نیوزی لینڈ میں ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز شیڈول ہے۔ جبکہ پاکستان سپر لیگ کے انعقاد کے بعد نیوزی لینڈ ٹیم پاکستان کو دورہ کرے گی، اس دورے میں بھی ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔ اس سیریز کے بعد پاکستان طویل غیر ملکی دورے پر روانہ ہو گی، اس دوران پہلے یورپ میں آئرلینڈ اور انگلینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز ہوں گی، پھر پاکستان ویسٹ انڈیز اور امریکا میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کرے گا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
بابر اعظم زمبابوے، افغانستان اور آئرلینڈ سے ہارنے والے پہلے پاکستانی کپتان بن گئے
-
جیمز اینڈرسن نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی تصدیق کر دی
-
ٹیم کی توجہ بھارت کیخلاف میچ جیتنے سے زیادہ ورلڈ کپ ٹرافی اٹھانے پر مرکوز ہے : صائم ایوب کا انکشاف
-
پاکستان ہاکی ٹیم آج سلطان اذلان شاہ کپ 2024 کا فائنل کھیلے گی
-
شاداب کو مار پڑرہی تھی تو افتخار، صائم کو اوورز کیوں نہ دیئے؟، شائقین کا بابر اعظم سے سوال
-
رستم زماں گاما پہلوان کا یوم پیدائش 22 مئی کو منایا جائے گا
-
جیمز اینڈرسن ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے لیے تیار: رپورٹ
-
بابر اعظم کے پاس ایک اور بین الاقوامی اعزاز اپنے نام کرنے کا موقع
-
آٹو گراف دیتے ہوئے معروف ٹینس کھلاڑی پر حملہ
-
آئرلینڈ کیخلاف شرمناک شکست ، چیئرمین پی سی بی ڈبلن پہنچ گئے
-
’آئرلینڈ کیخلاف شکست کی وجہ انفرادی ریکارڈز کو ترجیح دینا تھا‘، کامران اکمل کا الزام
-
پاک بھارت معرکے سمیت نیویارک میں میچز کے ٹکٹ فروخت کیلئے پیش
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.