ہماری کوشش ہے کہ ماضی کی مہم کی طرح اس مہم میں بھی 100 فیصد کوریج کی جائے، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر رشید مسعود

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی جمعرات 23 نومبر 2023 16:56

ہماری کوشش ہے کہ ماضی کی مہم کی طرح اس مہم میں بھی 100 فیصد کوریج کی جائے، ..
میرپورخاص ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 23 نومبر 2023ء ) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر رشید مسعود خان نے کہا ہے کہ ضلع انتظامیہ اسسٹنٹ کمشنروں اورمحکمہ صحت کے افسران کی اجتماعی کاوشوں سے میر پور خاص 2019 سے پولیو فری ضلع ہے اس بات کا اظہار انہوں نے انسداد پولیو مہم کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ  ہماری کوشش ہے کہ ماضی کی مہم کی طرح اس مہم میں بھی 100 فیصد کوریج کی جائے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کے افسران اور اسسٹنٹ کمشنروں کی مدد سے ریفیوزل کیسز ختم کر دیے گئے ہیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی ایچ او ڈاکٹر جیرام داس اور ڈسٹرکٹ فوکل پرسن ڈاکٹر نارائن داس نے کہا کہ 27 نومبر سے یکم دسمبر تک ہونے والی پولیو مہم کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں مہم کے دوران تین لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے اس ضمن میں 1ہزار موبائل ٹیمیں 97 فکسڈ پوائنٹ اور 53 ٹرانزٹ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں پولیو کے دو کیس ظاہر ہونے کی وجہ سے والدین کو اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوانا چاہیے بعد ازاں ڈپٹی کمشنر کی قیادت نے پولیو اگاہی ریلی بھی نکالی گئی اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون غلام دستگیر شیخ اسسٹنٹ کمشنر میرپورخاص شہریار حبیب اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ سلیم شیخ غلام حسین کانیہوں سول سوسائٹی کے شہزادو ملک اور دیگر لوگ بھی موجودتھے۔

(جاری ہے)

بعد ازاں دربار ہال میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر رشید مسعود خان نے کہا کہ چیف سیکرٹری سندھ کی سخت ہدایت ہے کہ پیدائش سے لے کر دو سال تک کی عمر کے زیرو ڈوز بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلائے جائیں انہوں نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ پولیو مہم کے دوران دوسرے اضلاع سے بطور مہمان انے والے بچوں کی نشاندہی کر کے ان کو بھی پولیو کے قطرے پلائے جائیں انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر ڈپٹی کمشنر افس میں جمع کرائی جائے۔