اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی ڈائریکٹر میڈیا قومی اسمبلی شہزاد سعید کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت

جمعرات 23 نومبر 2023 20:42

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی ڈائریکٹر میڈیا قومی اسمبلی شہزاد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 نومبر2023ء) اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی ڈائریکٹر میڈیا قومی اسمبلی شہزاد سعید کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت،راجہ پرویز اشرف نے ڈائریکٹر میڈیا قومی اسمبلی شہزاد سعید کے والد حاجی سعید احمد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے شہزاد سعید کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں ان کے والد حاجی سعید احمد کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کا اچانک انتقال سوگوار خاندان کے لیے ناقابل تلافی نقصان اور بڑا صدمہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ والدین قدرت کا انمول تحفہ ہوتے ہیں جس کا کوئی نعم البدل نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ والدین کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلائ مدتوں پر نہیں ہو سکتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے شہزاد سعید سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غم اور دکھ کی اس مشکل گھڑی میں آپ اور آپ کے خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطائ فرمانے کی دعا کی۔

دریں اثنائ سیکرٹری قومی اسمبلی طاہر حسین، سپیشل سیکرٹری قومی اسمبلی سید شمعون ہاشمی، ایڈیشنل سیکرٹری قومی اسمبلی چوہدری مبارک علی، ایڈیشنل سیکرٹری محمد مشتاق، ڈائریکٹر جنرل میڈیا قومی اسمبلی ظفر سلطان خان اور قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے دیگر افسران اور عملے کے ممبران نے بھی ڈائریکٹر میڈیا قومی اسمبلی شہزاد سعید کے والد حاجی سعید احمد کے انتقال پر گہرے اور افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور شہزاد سعید اور سوگوار خاندان کے دیگر افراد کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے حوصلہ اور ہمت عطائ فرمانے کی دعا کی۔