حکومت نے چینی درآمد کرنے کا ایک اور ٹینڈرز جاری کردیا

اتوار 3 اگست 2025 17:10

حکومت نے چینی درآمد کرنے کا ایک اور ٹینڈرز جاری کردیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2025ء)حکومت پاکستان نے ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کیلئے ایک اور ٹینڈرز جاری کردیا۔ ٹی سی پی ذرائع کے مطابق پہلا ٹینڈر بولی جمع کروانے والی کمپنیوں کے ریٹ زیادہ ہونے کے باعث منسوخ ہونے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کیلئے نیا ٹینڈرز 11 اگست کو کھولا جائے گا۔ ٹریڈ کارپوریشن پاکستان کے مطابق پہلے جاری کیے گئے ٹینڈر پر 4 کمپنیوں نے بولیاں جمع کرائی تھیں۔ بولی جمع کروانیوالی کمپنیوں کے ریٹ زیادہ ہونے کے باعث وہ ٹینڈر منسوخ ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق گزشتہ ٹینڈر پر ملنے والی پیشکش کے تحت درآمدی چینی 227 روپے فی کلو تک پاکستان میں پہنچنا تھی، اس لیے نیا ٹینڈر جاری کیا گیا۔