راولپنڈی، ٹک ٹاکر کو مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا

ٹک ٹاک پر ملزم سے دوستی ہوئی،ملزم نے مجھے بلا کر ساتھیوں کے ساتھ زیادتی کی۔متاثرہ خاتون کا موقف

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 24 نومبر 2023 15:19

راولپنڈی، ٹک ٹاکر کو مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 نومبر2023ء) ٹک ٹاکر کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔وارث خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹک ٹاک پر دوستی کر کے خاتون سے زیادتی کرنے والے دو ملزمان کوگرفتارکرلیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق راولپنڈی میں ٹک ٹاک پر دوستی کے بعد دو ملزمان نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنائا۔زیادتی کے واقعے کا مقدمہ متاثرہ خاتون کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

درج مقدمے میں خاتون کی جانب سے کہا گیا کہ ٹک ٹاک پر ملزم سے دوستی ہوئی۔ملزم نے مجھے بلا کر ساتھیوں کے ساتھ زیادتی کی۔پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کا میڈیکل کرا لیا گیا ہے۔دیگر ساتھیوں کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔پولیس نے واقعے سے متعلق مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ایس پی راول فیصل سلیم نے کہا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،خواتین سے زیادتی ناقابل برداشت ہے۔

دوسری جانب اوکاڑہ کے نواح میں شیطان صفت شخص نے 9 سالہ لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ملزم موقع سے فرار ھو گیاایف۔ائی۔ ار کے مطابق اوکاڑہ کے قصبہ بصیر پور کیگیلانی چوک میں شیطان صفت ملزم فیاض عرف کالا ولد نزیر احمد نے 9 سالہ لڑکی کو گھر میں اکیلا پا کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔لڑکی کی حالت غیر ہونے پر موقع سے فرار ہو گیا ۔

لڑکی کا باپ ریاض اپنی بیوی اور دوسرے بچوں کے ہمراہ محنت مزدوری کرنے گیا ہوا تھا۔مقامی پولیس اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ گئی اور ضروری کاروائی کرتے ہوے شواہد اکھٹا کرنے شروع کر دئیے ہیں اور لڑکی کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ متاثرہ لڑکی کے والد کی درخواست پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اور ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کر دئیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :