
ملک کا وہ علاقہ جہاں سردی کی آمد کی بجائے موسم دوبارہ گرم ہو جانے کی پیشن گوئی کر دی گئی
ماہرین موسمیات کی پیشن گوئی نے سردیوں کی آمد کے منتظر ملک کے بڑے شہر کے رہائشیوں کو پریشانی میں مبتلا کر دیا
محمد علی
جمعہ 17 اکتوبر 2025
23:14

(جاری ہے)
واضح رہے کہ اکتوبر کے ماہ کا دوسرا عشرہ اختتام کی جانب سے گامزن ہے، اس وقت ملک بھر میں سردیوں کے استقبال کی تیاری کی جا رہی ہے، تاہم ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں موسم مزید گرم ہو جانے کا امکان ہے۔
دوسری جانب پاکستان میں رواں سال شدید ترین سردی کی پیش گوئی سے متعلق محکمہ موسمیات نے وضاحت جاری کر دی ہے۔پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ(پی ایم ڈی)نے ملک بھر میں سوشل میڈیا اور غیر مصدقہ ذرائع سے پھیلائی جانے والی ان خبروں کو مسترد کر دیا ہے جن میں رواں سال پاکستان میں انتہائی سرد موسمِ سرما کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ پی ایم ڈی نے ان دعوں کو سائنسی بنیادوں سے عاری اور گمراہ کن قرار دیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق، دسمبر سے فروری 2025 کے دوران موسمِ سرما کی موسمی پیش گوئی بین الاقوامی ماڈلز اور عالمی موسمیاتی تنظیم کی تصدیق شدہ معلومات پر مبنی ہے، جس کے تحت ملک کے بیشتر حصوں میں درجہ حرارت معمول سے قدرے زیادہ جبکہ بارش معمول یا معمول سے کچھ کم متوقع ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اگرچہ مغربی ہواوں کے باعث بعض مقامات پر عارضی طور پر سردی کی ایک سے زائد لہر آ سکتی ہیں، لیکن پورے ملک میں کسی غیر معمولی یا ریکارڈ توڑ سردی کے کوئی سائنسی شواہد موجود نہیں۔ماحولیاتی تجزیوں کے مطابق، اس وقت بحرالکاہل کے استوائی علاقے میں کمزور سے درمیانے درجے کی لانینا کیفیت موجود ہے۔ تاریخی طور پر، لانینا کی موجودگی جنوبی اور جنوب مغربی ایشیا، بشمول پاکستان، میں موسمِ سرما کے نظاموں کی شدت اور تعداد کو کم کرتی ہے۔اس کے نتیجے میں مغربی ہواوں کی سرگرمیوں میں کمی، شمالی اور مغربی پہاڑی علاقوں میں برفباری و بارش کی مقدار میں کمی، اور میدانوں میں نسبتا معتدل درجہ حرارت دیکھنے میں آتا ہے۔مزید اہم خبریں
-
ملک کا وہ علاقہ جہاں سردی کی آمد کی بجائے موسم دوبارہ گرم ہو جانے کی پیشن گوئی کر دی گئی
-
تاریخ سے ثابت ہے کہ ملٹری ڈکٹیٹرز کا صرف بندوق کے زور پر ہر چیز کا حل نکالنے کا فارمولہ کبھی دیرپا اور کامیاب ثابت نہیں ہوا
-
ملک کے مفاد میں یہی تھا کہ سہیل آفریدی اس اہم میٹنگ میں ضرور بیٹھتے
-
پاکستان میں اب وہی افعانی باشندے رہ سکیں گے جن کے پاس پاکستان کا ویزہ موجود ہوگا
-
پاکستان میں شدید سردی کی پیشگوئی، محکمہ موسمیات کی وضاحت سامنے آگئی
-
پارٹیوں پر پابندی لگا کر ریاستی رِٹ کے نام پر اجارہ داری کو تسلیم نہیں کریں گے
-
مہنگائی کی شرح ساڑھے 4 فیصد سے اوپر چلی گئی
-
پنجاب نے تحریک لبیک پر پابندی کے لیے سمری وفاق کو بھجوا دی
-
سہیل آفریدی کا چیف جسٹس کو خط، عمران خان سے ملاقات کی اجازت کی درخواست
-
ججوں کی آزادی و سالمیت کے تحفظ کے اقدامات ضروری ہیں،چیف جسٹس پاکستان
-
شیخ محمد بن زاید النہیان نے سفیر فیصل نیاز ترمذی کو اعلیٰ قومی اعزاز ’’آرڈر آف زاید دوم‘‘سے نوازا
-
وزیراعظم نے جیولوجیکل سروے آف پاکستان کی اپ گریڈ شدہ جیو سائنس ایڈوانسڈ ریسرچ لیبارٹریز کا افتتاح کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.