پاکستانی سیاست میں ہلچل ، نواب آف کالاباغ گروپ نے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا

جمعہ 24 نومبر 2023 23:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 نومبر2023ء) پاکستانی سیاست میں ہلچل ، نواب آف کالاباغ گروپ نے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

نواب آف کالاباغ ملک وحید خان کا کہنا ہے کہ نوابزادہ امیر محمد خان این اے 89 سے ایم این اے کا الیکشن لڑیں گے،نوابزادہ ملک مزمل خان پی پی 85 سے ایم پی اے کا الیکشن لڑیں گے ،دونوں نوابزگان پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے ،نوابزادہ ملک امیر محمد خان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک کی بقا ہے ،کامیاب ہوکر حلقے کے عوام کی خدمت کریں گے،نوابزادہ ملک مزمل خان کا کہنا تھا کہ پی پی 85 میں پینے کے صاف پانی کے مسائل ہیں ،نوجوانوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گی