ذ* نیشنل باسکٹ بال چیمپئن شپ اختتام پذیر ،پاکستان واپڈا نے میدان مار لیا

wڈی جی سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل کی بطور مہمان خصوصی شرکت ' ڈی جی سپورٹس پنجاب نے ٹیموں میں ٹرافیاں اور میڈلز تقسیم کئے، پاکستان آرمی دوسرے، پاکستان ائیرفورس تیسرے جبکہ لاہور کی ٹیم نے چوتھی پوزیشن حاصل کی

جمعہ 24 نومبر 2023 21:15

۰لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 نومبر2023ء) نیشنل باسکٹ بال چیمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی ، ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے، انہوں نے جیتنے والی ٹیموں کو ٹرافیاں اور انعامات دیئے ، اس موقع پر ڈی جی سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا ہے کہ قومی باسکٹ بال چیمپئن شپ کا انعقاد خوش آئند ہے چیمپئن شپ سے باسکٹ بال کے نئے کھلاڑی سامنے آئے ہیں اور یہ نیا ٹیلنٹ کھیلوں کی ترقی میں اہم کردار کرے گا، اس موقع پر ڈی جی سپورٹس پنجاب نے پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم واپڈا اور رنر اپ آرمی کی ٹیم کو ٹرافیاں دیں اور میڈلز پہنائے ،پاکستان ائیرفورس نے چیمپئن شپ میں تیسری پوزیشن حاصل کی ہے جبکہ لاہور کی ٹیم کا چوتھا نمبر رہا، واپڈا نے آرمی کو73-70کے مارجن سے شکست دے کر پہلی پوزیشن حاصل کی ہے اور دوسرے نمبر پر پاکستان آرمی اور پاکستان ایئرفورس کی ٹیم نے لاہور کو81-56سے شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ہے ، اس موقع پر مہمان خصوصی ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب آصف طفیل کو باسکٹ بال فیڈریشن کے صدر بریگیڈئر(ر) افتخار منصور نے سوینئر پیش کیا جبکہ اس موقع جی سی یونیورسٹی کے وائس چانسلر احمدعدنان ، ڈی آئی جی غازی صلاح الدین ، باسکٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری خالد بشیربھی موجود تھے ، چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 8ٹیموں نے شرکت کی تھی