
ٌسندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور ٹیئر فنڈکے اشتراک سے کامیاب ہریالی حب تجرباتی پروجیکٹ مکمل
ٹ* یہ ماڈل کراچی سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں بھی نافذ کرنا چاہتے ہیں [ پروجیکٹ کے تحت ماڈل یوسیز سے کچرا الگ الگ لینے کے بعد کارآمد بنایا جا رہا ہے،کچن کا کچرا، پلاسٹک کو ریسائکل کرکے کھاد،پلاسٹک فلیکس، دانہ اور دانے سے ڈسٹ بن بنائے گئے ہیں
اتوار 26 نومبر 2023 19:35
(جاری ہے)
ٹیئر فنڈ کے کنٹری ڈائریکٹر جوناتھن جانسن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پروجیکٹ کے تحت ماڈل یوسیز سے گیلا کچرا اور سوکھا کچراالگ الگ کرکے کھاد اور پلاسٹک کی بوتل اور پولیتھن بیگ سے دانہ یعنی خام مٹیریل بنایا جا رہا ہے،ضلع ملیر اور کیماڑی کی ماڈل یوسیز میں وقتاًفوقتاً آگاہی مہم کے دوران شہریوں کو کچرے سے پیدا ہونے والے صحت اور ماحولیاتی مسائل کے بارے میں بھی آگاہی فراہم کی گئی۔
اس کے علاوہ پلانٹ میں کام کرنے کے لئے 76 مقامی افراد کو ملازمتیں فراہم کرنے کے مواقع میسر آئے ہیں معاہدے کا مقصد کچرے سے کام کی اشیائ ، کچن کاآرگینک کچرا، پلاسٹک وغیرہ کو ری سائیکل کرکے ماحول کو گرین بناناہے، ٹیئرفنڈ کے پروجیکٹ ڈائریکٹر ساجد گلزار نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس پروجیکٹ کے تحت ہم نے کوشش کی ہے کہ یہ بات یقینی بنائی جائے کہ کچرا مکس نہ ہو، ہریالی حب پروجیکٹ سے حاصل ہونے والی آمدنی ویسٹ مینجمنٹ سسٹم کے لئے مختص کی گئی ہے اس طرح آرگینک اور ری سائیکل والی اشیائ کو الگ کرنے کے بعد لینڈ فل سائٹ پر پہنچنے والے کچرے میں بھی کمی آئے گی۔انہوں نے کہا کہ لوگوں میں دو، ڈسٹ بن کا تصورمتعارف کرایا گیا ہے، جس کے لئے رہائشیوں اور مقامی کمیونیٹیز کو آگاہی دی گئی کہ وہ خشک کچرے اور کچن کے فضلے کو آسانی سے ری سائیکلنگ کے لیے مخصوص ڈبوں میں الگ کریں۔اشعر لائل، MEL-R کوآرڈینیٹر، نے اقوام متحدہ کے چار SDGs میں ان کے تعاون پر روشنی ڈالی: SDG 3 (اچھی صحت اور بہبود)، SDG 11 (پائیدار شہر اور کمیونٹیز)، SDG 12 (ذمہ دارانہ کھپت اور پیداوار)، اور SDG 13 (موسمیاتی عمل)، ورکشاپ کے دوران، سید جنید بشیر، اسٹیک ہولڈر اور کمیونٹی انگیجمنٹ کوآرڈینیٹر نے ہریالی حب پروجیکٹ کی کامیابی میں درپیش اہم چیلنجوں پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر شرکائ میں سرکاری محکموں، تعلیمی اداروں، میڈیا کے عملے، اور ہریالی حب کے عملے نے شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیراعظم کا آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر آج یومِ تشکر منانے کا اعلان
-
بھارت نے جارحیت جاری رکھی تو سنگین نتائج بھگتے گا،وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ خان
-
بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے پوری پاکستانی قوم مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار ،امریکی وزیر خارجہ کا پاکستان پر بھارتی حملوں کے بعد کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بھارت کی ہر جارحیت کا جواب دیا جائے گا، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف
-
ملک بھر میں ٹرین آپریشن بلا تعطل جاری ہے، وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی
-
پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمن کی بھارت کی اشتعال انگیزی پر تنقید، قومی دفاعی صلاحیتوں کا اعتراف
-
پاک فوج نے بھارت کے خلاف کامیاب آپریشن کرکے قوم کاسرفخر سے بلند کردیا، ڈاکٹرراغب حسین نعیمی
-
آپریشن بنیان المرصوص پاک افواج اور فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کااعتراف ہے، میر سرفراز بگٹی
-
آرگینک خوراک ، مصنوعات ،جڑی بوٹیوں کو سی پیک کے زرعی منصوبوںمیں شامل کیا جائے، نجم مزاری
-
مفکر پاکستان شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی اہلیہ سردار بیگم کی برسی 23 مئی کو منائی جائے گی
-
پاک فضائیہ نے بھارت کے تین رافیل سمیت پانچ طیارے گرانے کے ثبوت پیش کر دیئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.