)ایگزیکٹو انجینئر روڈز نصیرآباد انجینئر عبدالرحمان کاکڑ کی زیر صدارت سب ڈویژنل آفیسران اور دیگر اسٹاف کا اجلاس

جاری ترقیاتی منصوبوں درپیش مسائل اور صوبائی سیکرٹری مواصلات و تعمیرات کے متوقعہ دورے کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا

اتوار 26 نومبر 2023 20:55

Oنصیر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 نومبر2023ء) ایگزیکٹو انجینئر روڈز نصیرآباد انجینئر عبدالرحمان کاکڑ کی زیر صدارت سب ڈویژنل آفیسران اور دیگر اسٹاف کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں جاری ترقیاتی منصوبوں درپیش مسائل اور صوبائی سیکرٹری مواصلات و تعمیرات کے متوقعہ دورے کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس میں ایس ڈی اوز نادر علی پنہور خلیل احمد عمرانی سعداللہ مری اعجاز علی مینگل امتیاز علی منجھو فقیر محمد مینگل اور برکت شاہ امداد شاہ غلام سرور ابڑو بابو رحیم داد بنگلزئی غلام اسحاق مستوئی عبدالغنی پہنور اور اللہ ڈنہ سمیت دیگر افراد شریک تھے تمام ایس ڈی اوز نے اپنے اپنے ایریاز میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے متعلق تفصیل سے آگاہی فراہم کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایگزیکٹو انجینئر روڈز نصیرآباد انجینئر عبدالرحمان کاکڑ نے کہا کہ ضلع نصیرآباد میں اس وقت 63 اسکیمات زیر تعمیر ہیں جبکہ 85 نئی اسکیمات کے پی سی ون جمع کروائے گئے ہیں جاری منصوبوں کو معیار کے مطابق مکمل کروانے کیلئے انجینئرز اپنی ذمہ داری نہایت خوش اسلوبی کے ساتھ سرانجام دیں تمام روڈز کے بھرم بنانے پر بھی خصوصی توجہ مبذول کریں اپنے سرکاری امور کی انجام دہی میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں تمام منصوبوں کی ٹیسٹ رپورٹ حاصل کی جائے غیر معیاری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی بلیک ٹاپ روڈ کی تھک نیس چیک کریں اور کام کی نگرانی کریں عبدالرحمان کاکڑ نے کہا کہ ہمیں خوشی ہوگی کہ صوبائی سیکرٹری مواصلات و تعمیرات سمیت دیگر آفیسران ہماری جاری اسکیمات کا جائزہ لیں تاکے ہم سب کی اصلاح ہوسکے اور پائی جانے والی خامیوں کی بروقت اصلاح کی جائے صوبائی سیکرٹری قمبر دشتی کی جانب سے احکامات کے مطابق جو اسکیمات آن گوئنگ ہیں انہیں ضرور مکمل کریں انہوں نے کہا کہ تمام اسٹاف کاغذی کارروائی کو مکمل رکھیں تاکہ مستقبل میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں ہمارے انجینئرز عوام کی خدمت میں پیش پیش ہیں ضلع نصیرآباد میں جو اسکیمات زیر تعمیر ہیں جن کو اپنے معیار کے مطابق مکمل کرنے پر خصوصی توجہ مبذول کی جائے تاکہ یہ تعمیراتی منصوبے دیرپا ثابت ہوں ترقیاتی منصوبوں کو بہتر انداز میں مکمل کروانے سے محکمے کا مورال مزید بلند ہوگا کوشش کی جائے کہ ان ترقیاتی منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تعمیراتی منصوبوں کی تکمیل میں تمام روکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے اعلیٰ حکام سے رابطے میں ہیں ان شائاللہ بہت جلد تمام ترقیاتی منصوبوں کے مسائل حل کئے جائیں گی

متعلقہ عنوان :