ٖباچاخان مرکز پشاور میں شمولیتی تقریب/مختلف سیاسی جماعتوں کے عہدیداران اے این پی میں شامل

چارسدہ سے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی سجاد اورکزئی سمیت دیگر جماعتوں کے اراکین اے این پی میں شامل ی*شامل ہونیوالوں میں پی ٹی آئی، جماعت اسلامی اور جے یو آئی کے ذمہ داران بھی شامل تھے ٴْباچاخان مرکز پشاور میں صوبائی صدر ایمل ولی خان اور دیگر ذمہ داران نے انہیں خوش آمدید کہا د*7 دسمبر کو بٹگرام چارسدہ میں باقاعدہ شمولیتی جلسہ کا انعقاد کیا جائیگا ڑ*جلسہ میں صوبائی صدر ایمل ولی خان سمیت دیگر عہدیداران خصوصی شرکت کریں گے

پیر 27 نومبر 2023 20:30

,پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 نومبر2023ء) چارسدہ سے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی سجاد اورکزئی سمیت دیگر جماعتوں کے اراکین نے اے این پی میں شمولیت اختیار کرلی۔ شامل ہونیوالوں میں پی ٹی آئی، جماعت اسلامی اور جے یو آئی کے ذمہ داران اور منتخب بلدیاتی نمائندے بھی شامل تھے۔ عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے پارٹی ٹوپیاں پہنا کر شمولیت اختیار کرنے والوں خوش آمدید کہا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر رکن مرکزی کمیٹی سید معصوم شاہ باچا، امیدوار این اے 24 عرفان عالم خان، امیدوار پی کے 65 شہزادالدین اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ صوبائی صدر ایمل ولی خان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی جوق درجوق عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت اے این پی کے منشور پر اظہار اطمینان ہے۔ اے این پی تمام پختونوں کا گھر ہے اور عوام کے پاس مسائل سے نجات کیلئے سرخ جھنڈے تلے جمع ہونے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔ 7 دسمبر کو بٹگرام چارسدہ میں باقاعدہ شمولیتی جلسہ کا انعقاد کیا جائیگاجس میں صوبائی صدر ایمل ولی خان سمیت دیگر عہدیداران خصوصی شرکت کریں گی