حج کمپنی کی آڑ میں لوگوں سے کروڑوں روپے کا فراڈ کرنیوالا ملزم گرفتار

ملزم نے قصور میں کراچی کی ایک ٹریول ایجنسی کے نام پر دفتر کھول رکھا تھا، جہاں سے ویزے فراہم کر نے کا ڈھونگ رچایا جاتا تھا،ایف آئی اے

منگل 28 نومبر 2023 14:13

حج کمپنی کی آڑ میں لوگوں سے کروڑوں روپے کا فراڈ کرنیوالا ملزم گرفتار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2023ء) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی ای)نے حج کمپنی کی آڑ میں لوگوں سے کروڑوں روپے کا فراڈ کر نے والے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم طیب شاہ عرف ناصر حسین انسانی اسمگلنگ میں بھی ملوث تھا جس سے درجنوں پاسپورٹ بھی بر آمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے کے مطابق حج فراڈ کے ملزم ناصر حسین کو ٹھوکر نیاز بیگ سے گرفتار کیا گیا، ملزم نے حج اور بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر متعدد لوگوں سے کروڑوں روپے بٹور ے تھے ، متاثرہ افراد کی شکایات پر ملزم کے خلاف انسانی اسمگلنگ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

متاثرین کے مطابق ملزم نے قصور میں کراچی کی ایک ٹریول ایجنسی کے نام پر دفتر کھول رکھا تھا، جہاں سے ویزے فراہم کر نے کا ڈھونگ رچایا جاتا تھا۔

متعلقہ عنوان :