نارتھ کراچی میں گٹکاماوا کی منی فیکٹری پر کارروائی 2 مبینہ ملزمان گرفتار

منگل 28 نومبر 2023 17:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 نومبر2023ء) سرسید پولیس نے نارتھ کراچی کے سیکٹر ڈی - 71 میں خفیہ طور پر چلنے والی گٹکاماوا کی منی فیکٹری پر کارروائی کرتے ہوئے 2مبینہ ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے 1200کلو چھالیہ، 300پیکٹ تیار گٹکاماوا، نقدی، 2 موبائل فونز، 3 بالٹی تیار گٹکا، 14 چھنہ،ایک خالی ڈرم، ایک کارٹن پیکنگ مشین، 5 خالی باسکٹ برآمدکرلیں۔

(جاری ہے)

ترجمان ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کے منگل کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گرفتار ملزمان میںطارق احمد ولد عبدالحمید اور محمد عامر ولد محمد صالحین شامل ہیںجبکہ ملزمان کا ساتھی محمد کاشف ولد محمد لیاقت فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔گرفتار ملزمان فیکٹری سے کراچی کے مختلف علاقوں میں چھالیہ اوربھاری مقدار میں گٹکاماواسپلائی کرتے تھے ۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :