تحقیقی صلاحیتوں کوبروئے کار لاتے ہوئے مستقبل کے تعلیمی منصوبوں کو عملی جامہ پہنانا ناگزیرہے،وائس چانسلرجامعہ بلوچستان

منگل 28 نومبر 2023 19:38

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 نومبر2023ء) وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمان کی زیر صدارت جامعہ بلوچستان کے بورڈ آف ایڈوانس اسٹڈیزاینڈ ریسرچ کا 175واں اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں جامعہ کے پرووائس چانسلر ڈاکٹر سید عین الدین، ڈین فیکلٹیز سمیت بورڈ کے دیگر اراکین نے شرکت کی۔اجلاس میں تعلیمی و تحقیقی ایجنڈا زیر غور لایا گیا جس میں اعلیٰ تعلیم، تحقیق کے حصول ، ایم فل، پی ایچ ڈی ڈگری کے حصول ، جدید تحقیق کے فروغ ، امتحانات اور داخلوں کے طریقہ کار ، کارکردگی رپورٹ سمیت مختلف شعبہ جات میں دو پی ایچ ڈی اورتینتیس ایم فل سکالرز کو ڈگری ایوارڈکے لئے منتخب کیاگیا اور مختلف فیصلے کئے گئے۔

جامعہ کے وائس چانسلر نے بورڈ آف ایڈوانس اسٹڈیز اینڈ ریسرچ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ کے تعلیمی مواقعوں سے استفادہ کرتے ہوئے اورعلمی و تحقیقی صلاحیتوں کوبروئے کار لاتے ہوئے مستقبل کے تعلیمی منصوبوں کو عملی جامہ پہنانا ناگزیر ہے، جامعہ محدود وسائل میں رہتے ہوئے معاشرہ اور شعبہ جات کی ترقی کے لئے اہم اقدامات کررہاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ اعلیٰ تعلیمی ادارے مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے پالیسیاں ترتیب دیں تاکہ آ نے والے چیلنجز کا مقابلہ اور جدید دور کے تقاضوں کو علم و تحقیق سے حل کرسکیں۔ اجلاس میں مختلف تعلیمی ، تحقیقی معاملات زیر بحث لائے گئے اور اراکین نےمختلف معاملات پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :