Live Updates

وفاقی حکومت کابجٹ 2 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے کا امکان

اتوار 11 مئی 2025 15:20

وفاقی حکومت کابجٹ 2 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے کا امکان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2025ء)وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال 2025-26 کا بجٹ 2 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ بجٹ میں آئی ایم ایف کے مطالبے پر درآمدی گاڑیاں سستی کیے جانے کا امکان ہے اورحکومت درآمدی گاڑیوں پر ٹیکسزمیں کمی پر غور کر رہی ہے،اس حوالے سے 850 سی سی تک کی چھوٹی اور 1801 سی سی تک کی بڑی گاڑیوں پر کسٹم ڈیوٹی میں 5 سے 30 فیصد تک کمی کی تجویزدی گئی ہے۔

آئی ایم ایف نے پاکستان پرزور دیا ہے کہ گاڑیوں کی کمرشل امپورٹ کو بحال کیا جائے اور درآمدی شعبے پر بھاری ٹیکسز میں نرمی لائی جائے تاکہ معیشت میں توازن پیدا ہو۔وفاقی بجٹ میں ان تجاویز کی منظوری کی صورت میں گاڑیوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی متوقع ہے جس سے صارفین کو براہ راست ریلیف مل سکتا ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات