برطانیہ پلٹ خاتون کو جنسی ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

بدھ 29 نومبر 2023 17:12

برطانیہ پلٹ خاتون کو جنسی ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2023ء) پولیس نے برطانیہ پلٹ خاتون کو جنسی ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔ ترجمان کے مطابق خاتون کی درخواست موصول ہونے پر فوری واقعہ کا مقدمہ درج کیا گیا، ایس پی ماڈل ٹائون نے ایس ایچ او ماڈل ٹائون اورنگزیب ساہی کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی ۔

(جاری ہے)

ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے سندر کے علاقے سے ملزم کو گرفتار کیا۔

ایما نامی خاتون سنٹرل پارک ماڈل ٹائون آئی ہوئی تھی ،ملزم اسامہ برطانیہ پلٹ خاتون کو پارک میں بار بار جنسی ہراساں کرتا رہا، خاتون کے شو کرنے پر ملزم موقع سے فرار ہو گیا تھا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے انویسٹی گیشن کے حوالے کر دیا گیا ۔ایس پی ماڈل ٹائون ارتضی کمیل نے کہا کہ خواتین کا استحصال کرنے والا کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

متعلقہ عنوان :