دوشراب فروش گرفتار، 140 لیٹر شراب برآمد

بدھ 29 نومبر 2023 17:18

دوشراب فروش گرفتار، 140 لیٹر شراب برآمد
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 نومبر2023ء) تھانہ سٹی جلالپور پیر والا پولیس نے دو شراب فروشوں کو گرفتار کر کے 140 لیٹر دیسی شراب اور 100 لیٹر لہن برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

ترجمان ملتان پولیس کے مطابق بدھ کے روز ایس ایچ او تھانہ سٹی جلالپور عبدالرحمان گل نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے شراب فروش ملزمان محمد اصغر اور عابد حسین کو گرفتار کیا۔پولیس نے گرفتار ملزمان سے برآمد ہونے والی شراب کی چالو بھٹی ،140 لیٹر شراب اور 100 لیٹر لہن اپنے قبضہ میں لے لی ہے۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :