Live Updates

پی ایس ایل 9، عماد وسیم اور حسن علی کی ٹیمیں تبدیل ہوگئیں

بدھ 29 نومبر 2023 17:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2023ء) پی ایس ایل 9 کے آئندہ سیزن کے لیے کراچی کنگز کے عماد وسیم اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے حسن علی کی ٹیمیں تبدیل ہوگئیں۔

(جاری ہے)

عماد وسیم پی ایس ایل 9 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ بن گئے جبکہ فاسٹ بولر حسن علی کراچی کنگز میں چلے گئے۔لاہور قلندرز کے مرزا طاہرگولڈ سے سلورکیٹیگری میں چلے گئے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے رومان رئیس بھی گولڈ سے سلور کیٹیگری میں چلے گئے۔اس کے علاوہ کراچی کنگز کے میرحمزہ بھی گولڈ سے سلور کیٹیگری میں چلے گئے۔

Live پی ایس ایل 10 سے متعلق تازہ ترین معلومات