ایس ایچ او سیٹلائٹ ٹاؤن ہمراہ اسپیشل ٹیم کی گٹکا فروش عناصر کے خلاف کاروائی 70 مین پڑی چورے کے کٹے اور مین پڑی برآمد ملزمان گرفتار

UbaidUllah Kori عبید اللہ کوری بدھ 29 نومبر 2023 17:18

میرپورخاص( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 29 نومبر 2023ء ) ایس ایس پی میرپورخاص عادل میمن کے احکامات کی روشنی میں ایس ایچ او سیٹلائٹ ٹاؤن ہمراہ اسپیشل ٹیم مین پڑی گٹکا فروش عناصر کے خلاف خفیہ اطلاع پر تابڑ توڑ کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ایس ایچ او سیٹلائٹ ٹاؤن وجے کمار ہمراہ اسپیشل ٹیم کی متعلقہ تھانے کی حدود کاک بنگلہ گاؤں پر کامیاب کاروائی کرتے ہوۓ ملزمان بنام محمد رضوان ولد محمد صدیق بھٹی، محمد محسن ولد محمد رفیق، محمد گلزار ولد محمد اختر رہائش سب کراچی گرفتار، جبکہ نعیم عرف نما فرار ہونے میں کامیاب، ملزمان کے قبضے سے 70 مین پڑی چورے کے کٹے، مین پڑی، اور مزدا نمبر 6118 برآمد۔

(جاری ہے)

ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 185/2023 زیر دفعہ 4/5/8 سیٹلائٹ ٹاؤن تھانے میں درج، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری، جبکہ فرار ملزم کے لیے تاحال چھاپہ مار کاروائیوں کا سلسلہ جاری.

متعلقہ عنوان :