حکومت کھیلوں کے فروغ کے لئے کوشاں ہے۔ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون

Rana Saqib Saleem رانا ثاقب سلیم بدھ 29 نومبر 2023 17:21

بہاولنگر( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 29 نومبر 2023ء ) ڈسٹرکٹ پبلک سکول بہاولنگر میں  تین روزہ سالانہ سپورٹس گالا کا انعقاد ، ڈپٹی کمشنر بہاولنگر ذوالفقار بھون مہمان خصوصی تھےان ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو موجود تھے طلباء وطالبات نے اس موقع پر مختلف کھیلوں کرکٹ، دوڑ ، ریس وغیرہ میں حصہ لیا بچوں نے پی ٹی بھی پیش کی ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کھیلوں کے  فروغ کے لئے کوشاں ہے پنجاب بھر میں محکمہ سپورٹس کلبز کی رجسٹریشن کررہا ہے. سکولز و کالجز سے کھیل سے اچھے کھلاڑی تیار ہوسکتے ہی۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پبلک سکول بہاولنگر کے طلباء وطالبات کی سرگرمیاں قابل ستائش ہیں طلباء وطالبات ملک کی ترقی  کے لئے بھرپور کردار ادا کریں ، پرنسپل پروفیسر شفیق احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کھیلوں کے ذریعے بے راہ روی سے بچ سکتی ہے غیر نصابی سرگرمیوں کے زریعے طلباء وطالبات میں ٹیلنٹ سامنے لایا جاسکتا ہے ۔ کھیلوں کی سرگرمیاں جمعہ تک جاری رہیں گی ۔

متعلقہ عنوان :