انٹر لب جونیئر فٹبال چیمپئین شپ ، گلگت اکیڈمی اور پاک ترک کی سیمی فائنل میں رسائی

بدھ 29 نومبر 2023 19:50

انٹر لب جونیئر فٹبال چیمپئین شپ ، گلگت اکیڈمی اور پاک ترک کی سیمی فائنل ..
گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 نومبر2023ء) جی بی سپورٹس بورڈ انٹر کلب جونیئر فٹبال چیمپئن شپ میں گلگت اکیڈمی اور پاک ترک نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا، الیون اسٹار امپھری گرین اور اوینجر جونیئر ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے۔جی بی سپورٹس بورڈ کے تعاون سے اور ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن گلگت کے زیر نگرانی فٹبال چیمپئین شپ 2023 کے سلسلے میں بدھ کے روز دو اہم میچزز کھیلے گئے ۔

(جاری ہے)

پہلے کھیلے گئے میچ میں گلگت فٹبال اکیڈمی نے کانٹے دار مقابلے میں اویجنر فٹبال کلب کو 1 کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی جبکہ دوسرے میچ میں الیون اسٹار امپھری گرین اور پاک ترک کے درمیان مقابلہ ہوا دونوں ٹیموں نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا میچ کے اختتام تک دونوں ٹیمیں ایک ایک گول سے برابر تھی جبکہ میچ کا فیصلہ پینلٹی ککس پر ہوا جس میں پاک ترک کلب نے 2 گول کے مقابلے میں 3 الیون اسٹار گرین کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی ۔

متعلقہ عنوان :