لاہورگھرکی مالکن نے پٹرول چھڑک کرملازمہ کو آگ لگادی، حالت تشویش ناک

مالک کو گرفتار کرلیا

بدھ 29 نومبر 2023 21:52

لاہورگھرکی مالکن نے پٹرول چھڑک کرملازمہ کو آگ لگادی، حالت تشویش ناک
ِلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 نومبر2023ء) مکان مالکن نے گھریلو ملازمہ کو پٹرول چھڑک کر آگ لگادی، جس کے بعد پولیس نے گھر کے مالک کو گرفتار کرلیا۔تھانہ نارتھ کینٹ کی حدود میں مکان مالکن نے گھریلو ملازمہ کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، جس سے 40 سالہ گھریلو ملازمہ شبنم کے جسم کا 70 فی صد حصہ جھلس گیا۔گھریلو ملازمہ شبنم گزشتہ 11 سال سے نعمان نامی شخص کے گھر ملازمت کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

7 نعمان کی اہلیہ شازیہ نے گرم پانی مانگنے کی رنجش میں ملازمہ شبنم پر پھر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔ متاثرہ گھریلو ملازمہ کو میو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، جہاں اس کی حالت تشویش ناک ہے۔متاثرہ گھریلو ملازمہ کے اہل خانہ نے مکان مالکن شازیہ کے خلاف تھانہ نارتھ کینٹ میں اندراج مقدمہ کی درخواست جمع کروا دی، جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے گھر کے مالک نعمان کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون ہسپتال میں زیر علاج ہے ۔ خاتون کے جسم پر زخم گرم پانی کے ہیں ۔ پٹرول ڈال کر جلانے کے کوئی شواہد نہیں ملے ۔ گرفتار ملزم نعمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔