پنجاب بھر میں ڈی اے پی،یوریاودیگر کھادیں وافر مقدار میں موجود ہیں، محکمہ زراعت توسیع

بدھ 29 نومبر 2023 22:34

پنجاب بھر میں ڈی اے پی،یوریاودیگر کھادیں وافر مقدار میں موجود ہیں، ..
جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 نومبر2023ء) پرنسپل ایگریکلچر آفیسر وڈویژنل ڈائریکٹرمحکمہ زراعت توسیع فیصل آبادچوہدری عبدالحمیدنے کہا کہ فیصل آباد ڈویژن کے چاروں اضلاع فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ سمیت پنجاب بھر میں ڈی اے پی،یوریا اور دیگر تمام کھادیں وافر مقدار میں موجود ہیں جبکہ حکومت اور تمام اضلاع کی انتظامیہ کی جانب سے مقرر و مشتہر کردہ قیمتیں ڈیلر حضرات کودوکانوں پرواضح طور پر آویزاں کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ کسی بھی طرح کی بلیک مارکیٹنگ، ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کسی صورت برداشت نہیں کی جا ئے گی۔

انہوں نے کہا کہ تمام ڈیلر حضرات کھادوں کو مقرر کردہ ریٹ پر فروخت کرنے کے پابند ہیں اسلئے کاشتکار حضرات کھادوں کی زائد قیمت ہرگز ادا نہ کریں اور کھاد کی خریداری کی رسید ضرور حاصل کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر کسی جگہ ان سے اضافی قیمت طلب یا وصول کی جا ئے توکسی بھی شکایت کی صورت میں کاشتکارفوری فری زرعی ہیلپ لائن نمبر0800-15000 ِیا0800-29000 پر رابطہ یا اپنی شکایت کا اندراج کرواسکتے ہیں جبکہ ڈپٹی کمشنر آفس اور اسسٹنٹ کمشنرز آفس سمیت محکمہ زراعت(توسیع و اے آر) کے آفس فون نمبرزپر بھی اطلاع فراہم کی جاسکتی ہے جس پر فوری ایکشن لیا جا ئے گا۔

متعلقہ عنوان :