پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل کا جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کیلئے منتخب کھلاڑیوں کیساتھ نیک خواہشات کا اظہار

پی ایچ ایف سلیکشن کمیٹی نے ٹیم منیجمنٹ کی مشاورت اور پی ایچ ایف صدر کی منظوری کے بعد ٹیم کا اعلان کیا ہے، رانا مجاہد علی

جمعرات 30 نومبر 2023 16:14

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل کا جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کیلئے منتخب ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2023ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اولمپیئن رانا مجاہد علی نے اپنے بیان میں ملائشیا کے شہر کوالالمپور میں کھیلے جانے والے جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کیلئے منتخب کھلاڑیوں کیساتھ نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ایچ ایف سلیکشن کمیٹی نے ٹیم منیجمنٹ کی مشاورت اور پی ایچ ایف صدر کی منظوری کے بعد ٹیم کا اعلان کیا ہے۔

انہوںنے کہاکہ جونیئر کھلاڑیوں نے نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں جاری کیمپ میں شب و روز کوچنگ و فزیکل فٹنس پر بھرپور محنت کی ہے۔

(جاری ہے)

سلیکشن کمیٹی نے روانہ کی بنیاد پر کھلاڑیوں کی پرفارمنس کا جائزہ لیا یے۔ ہم سمجھتے ہیں کھلاڑی بھرپور محنت کے ساتھ ایونٹ میں پرفارم کریں گے۔ ہیڈ کوچ رویلینٹ آلٹمنس و کوچنگ اسٹاف کے تجربات سے کھلاڑی فائدہ اٹھائیں گے اور قوم کو مایوس نہیں کریں گے۔ پوری قوم سے اپیل ہے کہ وہ کھلاڑیوں کیلئے دعائیں کریں انکی حوصلہ افزائی کریں۔ یہی جونیئر کھلاڑی مستقبل میں ملک و قوم کا نام روشن کریں گے۔واضع رہے ملائشیا کے شہر کوالالمپور میں 5 دسمبر تا 16 دسمبر جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کھیلا جائے گا۔ پاکستان اپنا پہلا میچ 6 دسمبر کو نیدرلینڈ کے خلاف کھیلے گا۔