گوانتانامو بے میں زندگی کے انتہائی تکلیف دہ سال گزاری: رہائی پانے والے احمد ربانی

جمعرات 30 نومبر 2023 22:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2023ء) امریکی جیل گوانتانامو بے سے رہائی پانے والے احمد ربانی نے کہا ہے کہ گوانتانامو بے میں زندگی کے انتہائی تکلیف دہ سال گزارے، شروع کے 10 سال بد ترین تھے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ قید کے دوران بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ برفباری میں بغیر کپڑوں کے بٹھا دیا جاتا تھا، انتہائی سخت سردی میں ٹھنڈے پانی سے ; نہلایا جاتا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ رسیوں سے باندھ کر الٹا لٹکا دیا جاتا تھا، مجھے انتہائی تنگ و تاریک سیل میں رکھا گیا تھا۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسامہ بن لادن اور دیگر رہنماؤں سے متعلق تحقیقات کی جاتی رہیں، ہزار بار سوالات کیے لیکن مجھے القاعدہ کے بارے میں کوئی معلومات نہیں تھیں۔