ؔتھانہ گلفت حسین شہید کی حدود نانک پورہ سکول کے قریب مقامی دکان کے اندر فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے

جمعرات 30 نومبر 2023 22:10

qپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2023ء) تھانہ گلفت حسین شہید کی حدود نانک پورہ سکول کے قریب مقامی دکان کے اندر فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے تفصیلات کے مطابق تھانہ شہید گلفت حسین کی حدود نانک پورہ نزد کامرس کالج نامعلوم فرد نے فائرنگ کرکے حکیم محمد سلیم ولد محمد اسد بمعر 60/62 ساکن رشید اباد اور داماد عبد الودود اختر ولد اختر علی ساکن ترناب فارم چمکنی جان بحق جبکہ بیٹا عبد الرحمان ولد محمد سلیم زخمی، زخمی کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس افسران مقامی پولیس کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچ کر ڈیڈ باڈیز کو پوسٹ مارٹم جبکہ زخمی کو علاج کیلئے ہسپتال منتقل کردیا واضح رہے کہ مقتولین میں کوئی اقلیتی شامل نہیں جائے وقوعہ سے پستول کے خول اور دیگر اہم شواہد اکٹھا کرکے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جارہی ہیں ملوث ملزمان کا سراغ لگانے، وجوہات اور اصل حقائق جاننے کیلئے پولیس ٹیم نے مختلف پہلوئوں پر جامع تفتیش شروع کردی گئی ہی