پنڈی بھٹیاں کے ہسپتال میں ڈاکٹر ، عملے کی لڑکی کے ساتھ مبینہ زیادتی کاواقعہ انتہائی افسوسناک ہے، چوہدری ارمان ادریس احمد چٹھہ

جمعہ 1 دسمبر 2023 16:18

پنڈی بھٹیاں کے ہسپتال میں ڈاکٹر ، عملے کی لڑکی کے ساتھ مبینہ زیادتی ..
ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2023ء) ممتاز سکالر چوہدری ارمان ادریس احمد چٹھہ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پنڈی بھٹیاں کے ہسپتال میں ڈاکٹر اور عملے کی جانب سے لڑکی کے ساتھ مبینہ زیادتی کاواقعہ انتہائی افسوسناک ہے ، اعلیٰ سطحی انکوائری کر کے ذمہ داروں کو نشان عبرت بنائے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ اپنی تکلیف لے کر مسیحا کے پاس آنے والی خاتون کو نشہ ا?ور مشروب پلا کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے کا واقعہ انتہائی افسوسنا ک ہے اور اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ، ذمہ متعلقہ اداروں سے اپیل ہے کہ اعلیٰ سطحی کمیٹی بنا کر اس کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں اور واقعہ میں ملوث ملزمان کو قانون کے مطابق کڑی سے کڑی سزا دی جائے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم مظلوم خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں اور اسے انصاف ملنے تک اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :