عرب امارات کے سینٹرل بینک نے 500 درہم کا نیا کرنسی نوٹ جاری کردیا

جمعہ 1 دسمبر 2023 17:26

عرب امارات کے سینٹرل بینک نے 500 درہم کا نیا کرنسی نوٹ جاری کردیا
ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2023ء) متحدہ عرب امارات(یو اے ای)کے سینٹرل بینک نے 500 درہم کا نیا کرنسی نوٹ جاری کردیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات(یو اے ای)کے سینٹرل بینک نے 500 درہم کا نیا کرنسی نوٹ جاری کردیا۔رپورٹ کے مطابق یو اے ای کا 500 درہم کا نیا نوٹ قومی کرنسی کے تیسرے ایڈیشن کا حصہ ہے اور اسے پولیمر سے تیار کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نئے نوٹ میں ریاست کی علامتی شخصیات، قابل دید ترقیاتی و ثقافتی، سیاحتی مقامات اور پائیداری کے منفرد نمونے شامل کیے گئے ہیں۔اماراتی سینٹرل بینک کے مطابق یکم دسمبر سے نیا نوٹ لین دین کے لیے مارکیٹ میں دستیاب ہو گا۔نئے کرنسی نوٹ میں ایک جانب ایکسپو دبئی میں تیراپویلین کی تصویر ہے جو امارات کے وژن اور پائیدار ترقی میں اس کے بین الاقوامی کردار کو اجاگر کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :