ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا سابق حق پرست سینیٹر اور امن اخبار کے بانی اجمل دہلوی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

جمعہ 1 دسمبر 2023 17:46

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا سابق حق پرست سینیٹر اور امن اخبار کے بانی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2023ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے سابق حق پرست سینیٹر اور امن اخبار کے بانی اجمل دہلوی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک تعزیتی بیان میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ مرحوم اجمل دہلوی انتہائی نامساعد حالات میں ثابت قدم رہنے والی شخصیت کے حامل انسان تھے، ایم کیو ایم آج اپنے ایک دیرینہ اور مخلص کارکن سے محروم ہوگئی ہے، ظلم و جبر کے جس دور میں ایم کیو ایم کی ترجمانی کی ذمہ داری نبھائی وہ کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اپنے بیان میں کہا کہ مرحوم اجمل دہلوی سیاسی سرگرمیوں کے علاوہ صحافت کے شعبے میں بھی اپنا ایک مقام رکھتے تھے، مرحوم ایک بے باک اور نڈر صحافی ہونے کے ساتھ ساتھ انسان دوست شخص تھے۔ انہوں نے اللہ تعالی کے حضور دعا کی کہ مرحوم اجمل دہلوی کی مغفرت فرما کر مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔