انٹر کلب جونیئر فٹبال چیمپئین شپ ، گلگت فٹ بال اکیڈمی اور زرقاوی فٹ بال کلب کی فائنل میں رسائی

جمعہ 1 دسمبر 2023 18:21

انٹر کلب جونیئر فٹبال چیمپئین شپ ، گلگت فٹ بال اکیڈمی اور زرقاوی فٹ ..
گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2023ء) جی بی سپورٹس بورڈ انٹر کلب جونیئر فٹ بال چیمپئن شپ 2023 ء کے سیمی فائنلز میں گلگت فٹ بال اکیڈمی اور زرقاوی فٹ بال کلب نے فتح حاصل کرکے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن گلگت کے زیر نگرانی لالک جان سٹیڈیم جوٹیال میں جاری جونیئر فٹ بال چیمپئن شپ کے جمعہ کے روز پہلے سیمی فائنل میں گلگت فٹبال کلب نے 0 کے مقابلے میں 1 گول سے پاک ترک کلب کو شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں زرقاوی فٹبال کلب اور اے ایف سی کلب کے درمیان مقابلہ مقررہ وقت تک بغیر کسی کھول کے برابر رہا ، اس کے بعد میچ کا فیصلہ پینلٹی ککس پر ہوا جس میں زرقاوی فٹبال کلب نے اے ایف سی کلب کو 5 گول کے مقابلے میں 6 گول سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :