پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کا منتظر ہوں، مچل مارش

جمعہ 1 دسمبر 2023 20:04

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کا منتظر ہوں، مچل مارش
پرتھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2023ء) آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر مچل مارش نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کا منتظر ہوں، آسٹریلوی ٹیم کا حصہ ہونے پر فخر ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مچل مارش نے کہا کہ پرتھ کی پچ دنیا کی بہترین وکٹ ہے، فاسٹ اور بائونسی پچ پر بائولرز اور بیٹرز دونوں کو مدد ملتی ہے، ہوم گرائونڈ پرتھ میں ٹیسٹ میچ کھیلنے کا موقع نہیں ملا، اگر آسٹریلین ٹیسٹ سکواڈ میں منتخب ہوا تو بہت خوشی ہوگی۔ مچل مارش نے کہا کہ آسٹریلیا کرکٹ کے ساتھ 9 سال زندگی کے شاندار لمحات ہیں اور موجودہ ٹیم کا حصہ ہونے پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیٹ کمنز بہترین انداز میں ٹیم کی قیادت کررہے ہیں۔