آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بارش نہ ہونے کی پیش گوئی

جمعہ 1 دسمبر 2023 22:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2023ء) محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بارش نہ ہونے کی پیش گوئی کرتے ہوئے لاہور کے شہریوں کو ماہ دسمبر میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے کی نوید سنا دی۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز شہر لاہور کے ایئر کوالٹی انڈیکس کی شرح 191 ریکارڈ ہونے سے شہر لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر رہا جبکہ شہر کے درجہ حرارت کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری سینتی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

متعلقہ عنوان :