پاکستان اورنیوزی لینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20 میچوں کی سیریزکا پہلا میچ (کل) کھیلا جائے گا

ہفتہ 2 دسمبر 2023 15:26

پاکستان اورنیوزی لینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20 میچوں ..
ڈونیڈن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2023ء) پاکستان اور نیوزی لینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کا پہلا میچ(کل)اتوار کو ڈونیڈن میں کھیلا جائے گا، پاکستان کی خواتین ٹیم ندا ڈار کی زیر قیادت میدان میں اترے گی،دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹی 20 میچ 5 دسمبر کو ڈونیڈن جبکہ تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ 9 دسمبر کو کوئنز ٹائون میں کھیلا جائے گا جبکہ دونوں ٹیموں کے مابین تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :