بنگلہ دیش میں زلزلہ ،کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

ہفتہ 2 دسمبر 2023 20:35

بنگلہ دیش  میں زلزلہ ،کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی
ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2023ء) بنگلہ دیش میں زلزلے کے شدیذ جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جس کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی ہے ،امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی گہرائی 55 کلومیٹر تھی۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیش کے نیشنل سنٹر سیسمولوجی کے مطابق زلزلے کے جھٹکے صبح 9 بجکر 5 منٹ پر ریکارڈ کیا گیا،زلزلے کے جھٹکوں کے بعد لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے سے تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔