منشا بم کی دہشت گردی کے مقدمے میں درخواست ضمانت سماعت کے لیے مقرر

ہفتہ 2 دسمبر 2023 22:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2023ء) لاہور ہائیکورٹ نے منشا بم کی دہشت گردی کے مقدمے میں درخواست ضمانت سماعت کے لیے مقرر کردی، جسٹس شہرام سرور چوہدری اور جسٹس علی ضیاء باجوہ پر مشتمل دو رکنی بینچ 5 دسمبر کو سماعت کرے گا ،منشا بم نے بعد از گرفتاری ضمانت کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔ انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت نے منشا بم کی درخواست ضمانت خارج کی تھی رجسٹرار آفس نے اس حوالے سے کازلسٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق جسٹس شہرام سرور چوہدری اور جسٹس علی ضیاء باجوہ پر مشتمل دو رکنی بینچ 5 دسمبر کو سماعت کرے گا، منشا بم پر شہریوں کی زمینوں پر قبضہ کرنے آور خوف ہراس پھیلانے کا مقدمہ درج ہے۔