اٹک، چھریوں کے وار سے ایک شخص قتل

جمعرات 4 ستمبر 2025 16:17

اٹک، چھریوں کے وار سے ایک شخص قتل
اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 ستمبر2025ء) اٹک میں نامعلوم افراد نے چھریوں کے وار سے ایک شخص کو قتل کر دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ماڑی گاؤں میں نامعلوم افراد نے 33 سالہ نوجوان کو چھریوں کے وار سے قتل کر دیا۔

(جاری ہے)

مقتول کی شناخت ضامن علی ولد محمد صفدر علی کے نام سے ہوئی۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ضروری کارروائی کے بعد مقتول کی لاش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔\378

متعلقہ عنوان :