Live Updates

وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کا پھول نگر ہیڈ بلوکی دریائے راوی کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

جمعرات 4 ستمبر 2025 14:20

وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کا پھول نگر ہیڈ بلوکی دریائے راوی ..
پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 ستمبر2025ء) وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے پھول نگر ہیڈ بلوکی دریائے راوی کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ۔وزیر تعلیم کی متاثرین سے ملاقات، نقصانات بارے دریافت کیا وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے سرائے مغل کے نواحی علاقے دلو ملتانی ، ججہ کلاں ، اوجلاں سمیت متعدد سیلاب سے متاثرہ دیہاتوں کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

رانا سکندر حیات نے فلڈ ریلیف کیمپوں میں سہولیات کا بھی جائزہ لیا متاثرین سے ریلیف کیمپوں میں سہولیات بارے استفسار کیا۔ وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے متاثرین میں سائیلج، کھانا اور راشن بھی تقسیم کیا ۔ وزیر تعلیم نے متاثرین کی داد رسی کی، بحالی کیلئے کوئی کسر نہ اٹھا رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ۔ وزیر تعلیم نے اپنی رواں ماہ کی تنخواہ بھی سیلاب متاثرین کیلئے وقف کر دی وزیر تعلیم نے سیلاب سے متاثرہ سکولوں کا بھی دورہ کیا، نقصان کا جائزہ لیا ۔ سکولوں میں قائم ریلیف کیمپوں کے عملہ کی حوصلہ افزائی بھی کی ۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات