لاہور ہائیکورٹ نے تاحکم ثانی افغان طالبات کو وطن واپس بھجوانے سے روک دیا

جمعرات 4 ستمبر 2025 16:13

لاہور ہائیکورٹ  نے تاحکم ثانی افغان طالبات کو  وطن واپس بھجوانے سے روک ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 ستمبر2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے افغان طالبات کو ڈی پورٹ کرنے کے خلاف درخواست پر حکم دیا کہ تاحکم ثانی طالبات کو افغانستان نہ بھیجا جائے۔ عدالت نے وفاقی حکومت اور ایف آئی اے سے جواب طلب کر لیا۔جسٹس راحیل کامران شیخ نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار رابعہ نعیم سمیت 6 طالبات کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ طالبات کے والدین رجسٹرڈ افغان پناہ گزین ہیں اور ان کے بہن بھائی پاکستان میں اعلی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ اگر انہیں افغانستان واپس بھیجا گیا تو ان کی تعلیم ادھوری رہ جائے گی جبکہ افغانستان میں اعلی تعلیم کی سہولتیں موجود نہیں ہیں۔