کمشنر کی چرچ روڈ ہاکی سٹیڈیم سے متصل چوک کا نام شیخ محمد یونس چوک رکھنے کے لئے چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن کو ہدایت

اتوار 3 دسمبر 2023 13:10

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2023ء) ساہیوال میں شہر کی معروف سماجی و فلاحی شخصیت مرحوم شیخ محمد یونس (تمغہ امتیاز)کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ان کی رہائش گاہ کے قریب واقعہ چوک کو ان کے نام سے منصوب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے چرچ روڈ ہاکی سٹیڈیم سے متصل چوک کا نام شیخ محمد یونس چوک رکھنے کے لئے چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن کو ہدایت کر دی ہے۔

(جاری ہے)

کمشنر نے کہا کہ ڈائلسز سینٹرز کے ذریعے شیخ محمد یونس کی دکھی انسانیت کے لئے خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی جن کے نام پر چوک منسوب کرنا اہلیان ساہیوال کی طرف سے ان کی خدمات کا ادنیٰ اعتراف ہے۔\378

متعلقہ عنوان :