آزاد کشمیر میں معیار تعلیم دیگر صوبوں سے بہتر ہے ،وفاقی وزیر تعلیم مدد علی سندھی

اتوار 3 دسمبر 2023 14:50

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2023ء) وفاقی وزیر تعلیم مدد علی سندھی نے کہا کہ آزاد کشمیر میں معیار تعلیم دیگر صوبوں سے بہتر ہے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اس معیار کو بہترین بنا رہی ہے آزاد کشمیر میں تعلیمی معیار اپنی مثال آپ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفاقی وزیر تعلیم مدد علی سندھی کا علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل کیمپس مظفرآباد کا دورہ-کو وفاقی وزیر تعلیم مدد علی سندھی نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل کیمپس مظفراباد کا دورہ کیا۔

محترمہ شاذیہ صدیق ریجنل ڈائریکٹر اور سٹاف نے مہمانوں کا استقبال کیا اور وزیر تعلیم کو گلدستہ پیش کیا اور ریجنل سینٹر کا دورہ بھی کروایا۔ انہوں نے ریجنل کیمپس کے قیام سے لے کر تا حال تعلیمی ادوار ترقی اور ریجن میں تعلیم کے فروغ کے لئے کئے گئے اقدامات پر سیر حاصل گفتگو کی۔

(جاری ہے)

محترمہ شاذیہ صدیق نے بتایا کہ مظفر آباد ریجن میں دس ھزار سے زیادہ طلبہ اور طالبات میٹرک سے لے کر پی ایچ ڈی تک زیور علم سے گھر کی دہلیز پر اور مظفر آباد ڈویڑن کے دور دراز علاقوں میں مستفید ہو رہے ہیں۔

مزید برآں انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی قیدیوں، خواجہ سراؤں اور مستحق طلبہ کو معیاری اور مفت تعلیم دینے میں پیش پیش ہے۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے طلبہ کی سہولت کے لیے تحصیل کی سطح پر اپنے سوفٹ سینٹر بھی قائم کییہیں جن میں تمام آئی ٹی کی سہولیات ہمہ وقت موجود ہیں طلبائ کی رھنمائی کے لیے تحصیل کی سطح پر پارٹ ٹائم ریجنل کوآرڈینیٹر ہمہ وقت موجود ھیں۔

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل نصاب و تعلیمی ترقی آزاد کشمیر محترم راجہ نصیر، سابق ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی مظفرآباد محترم زبیر ساجد، ڈائریکٹر این سی ایچ ڈی مسٹر شاھد اعوان کے علاوہ میڈیا نمائندگان،ٹیوٹر صاحبان، ماھرین تعلیم اور طلبائ و طالبات کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔وزیر تعلیم نے ریجن کے سٹاف کی حوصلہ افزائی کی اور ان کے کام کو سراہا اور بہترین الفاظ میں ان کی خدمات اور کاوشوں کی پذیرائی کی۔ ریجنل ڈائریکٹر نے پروگرام کے اختتام پر وزیر تعلیم کو علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل سینٹر مظفرآباد کی طرف سے ایک یادگار ی شیلڈ پیش کی اور ان کی آمد کا شکریہ ادا کیا۔